زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بولڈ لباس اور سین کے لیے مشہور ماضی کی بے باک ہیروئن زینت امان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ یادیں انسٹاگرام پوسٹ میں تازہ کی ہیں۔
زینت امان ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ایک خوشگوار اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں تاہم وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے زینت امان نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں بلکہ آف دا سین وہ باتیں بھی بتاتی ہیں جو اب تک منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔
اپنی ایک تازہ پوسٹ میں اداکارہ زینت امان نے فلم پکار کے مشہور زمانہ نغمے "سمندر میں نہا کے" شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیں۔ اداکارہ نے اس شوٹنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو " قُلی" کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
زینت امان نے بتایا کہ پوری قوم امیتابھ بچن کے لیے دعاگو تھی۔ صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن نے جو پہلا فلمی سین ریکارڈ کروایا وہ یہی گانا تھا۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ جب اس شوٹنگ کی خبر مداحوں کو ملی تو سب بہت پُرجوش تھے۔ کسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
فلم پکار کے نغمے ’’سمندر میں نہا کے‘‘ کی شوٹنگ گووا کے ایک پُرسکون ساحل پر ہوئی تھی جس میں زینت امان جل پری کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
زینت امان نے پوسٹ میں لکھا کہ گانے کی شوٹنگ میں مجھے زیادہ پیچیدہ رقص یا نغمے کے بول پر لب نہیں ہلانے پڑے تھے بلکہ ہدایت کار نے صرف خوبصورت دکھائی دینے کا کہا تھا۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ وہ تیراکی نہیں جانتی تھیں لہذا شوٹنگ کے دوران کئی بار سمندری پانی نگلنا پڑا اور کئی بار وہ لہروں میں گر بھی گئی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ زینت امان امیتابھ بچن نے بتایا کہ
پڑھیں:
اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹنگ ان کے لیے ہمیشہ ایک تھراپی اور ذہنی سکون کا ذریعہ رہی ہے۔ جب بھی وہ اداس ہوتیں، تو وہ پینٹنگ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، جس سے ان کا ذہن پرسکون ہوجاتا تھا۔
سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب میں اداس ہوتی تھی تو پینٹنگ کرتی تھی۔ میرا دماغ بالکل پرسکون ہوجاتا تھا، جیسے میں کسی اور دنیا میں چلی جاتی تھی۔ جس دن میں اپنے شوہر سے ملی، اسی دن سے میں نے پینٹنگ چھوڑ دی۔
یہ بھی پڑھیے: پکاسو کی پینٹنگ میں چھپی پراسرار خاتون کا انکشاف، ایک صدی پرانا راز بے نقاب
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر، ظہیر اقبال، اکثر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ دوبارہ پینٹنگ شروع کریں۔ سوناکشی کے مطابق، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’میں چاہتا ہوں تم پھر سے پینٹنگ کرو، چاہے غم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے، کیونکہ تم اس میں بہت اچھی ہو۔‘ مجھے برش اٹھائے ہوئے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
آرٹ تھراپی کیا ہے؟ماہرین کے مطابق ’آرٹ تھراپی‘ ایک تخلیقی طریقۂ علاج ہے جس میں مختلف فنون جیسے پینٹنگ، موسیقی، رقص یا ڈراما کے ذریعے انسان اپنے جذبات کو سمجھنے اور بیان کرنے میں مدد لیتا ہے۔ اس کے لیے کسی ماہر فنکار ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا مقصد فن پارہ بنانا نہیں بلکہ اپنے احساسات کو پہچاننا اور ان کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
آرٹ تھراپی ذہن اور جسم کو ایک ساتھ مصروف رکھتی ہے اور اس طرح ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔ جب انسان فن تخلیق کرنے میں مصروف ہوتا ہے، تو اس کی توجہ فکروں سے ہٹ کر تخلیقی عمل پر مرکوز ہوجاتی ہے، جس سے سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹ تھیراپی اداکارہ پینٹنگ سوناکشی سنہا