Islam Times:
2025-11-03@01:59:32 GMT

یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات ادا کیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات ادا کیں

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت ایک سو کے قریب انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔

مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ تجاوزات انتہاپسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے، جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائیگی پر زور دیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات انجام دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یہودی ا باد کاروں ا باد کاروں نے قبلہ اول کے مطابق میں گھس

پڑھیں:

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے سہولت کاروں کی پکڑ دھکڑ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ