کراچی:

شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ 

مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی  جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے ملیر تھانے کی حدود میں داخل ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹرسائیکل سے گر گئے۔

جہاں ملیر سٹی تھانے کی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا، شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کو دو تھانوں کی پولیس نے مشاورت کے بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر کے ترجمان کراچی پولیس کو واٹس ایپ میسج کر کے اپنی کارکردگی ظاہر کر دی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ

بعدازاں کراچی پولیس کی جانب سے ایک واٹس ایپ میسج میڈیا کے لیے کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ مقابلہ شاہ لطیف پولیس کے چوق و چابند دستے کے بارے میں بتاتے ہوئے زخمی ملزمان کی شناخت 14 سالہ بلال اور 20 سالہ ارشد خان ولد وارث خان کے نام سے کی گئی۔ 

یہ کوئی ایسا کوئی پہلا واقعہ نہیں اکثر پولیس عوام کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے واقعے کو پولیس مقابلہ اس لیے ظاہر کر دیتے ہیں کہ ان کی کوئی شکایت کرنے والا موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اس چیز کا دعویدار ہوتا ہے کہ ڈاکوؤں کو اس نے مارا ہے، عموماً حقیقی پولیس مقابلوں میں ڈاکوؤں سے زیادہ پولیس کا نقصان ہوتا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی فائرنگ سے زخمی ظاہر کر

پڑھیں:

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار



لاہور:

چوہنگ پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر یہ اقدام کر رہے تھے۔

مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے دوران شوٹرز کے ساتھ ایک کار میں دو دیگر افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے جو منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔

چوہنگ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ رجب بٹ اور شہزاد بھٹی نامی نوجوان کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی تلخ کلامی بنی۔

پولیس کے مطابق شہزاد بھٹی نے شانی ٹائیگر سے رابطہ کر کے فائرنگ کروانے کا کہا جس پر اس نے شوٹرز کو یوٹیوبر کے گھر بھیجا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ویلنشیا سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار