پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سٹیل ملز اور قومی پیداواری ادارے بنے، صدارتی ریفرنس پر ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور رواں سال 23 مارچ کو انہیں نشان پاکستان عطا کیا گیا جو ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا تھا۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
مزید :