آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریلیف نا ممکن تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدارہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوشش کا محور عوام کی مشکلات کا حل تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔