بابر اعظم سے ہاتھ ملانے پر ننھی بچی خوشی سے جھوم اٹھی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑی مداح بچی کے ساتھ ہاتھ ملا کر اس کی خواہش کو پورا کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب آ گئی اور ہاتھ بابر اعظم کی طرف بڑھا دیا، جس پر بابر نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔
بابر اعظم کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد بچی بھاگتی ہوئی اپنی فیملی کے پاس جاتی ہے جہاں وہ خوشی سے اپنی والدہ کو ہاتھ دکھاتی ہے۔
Wait for little girl's Reaction????#BabarAzam???? #PakistanCricket #PAKvsNZ pic.
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) April 2, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس ردعمل کو خوب سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے اس ردعمل سے بچی خوب خوش ہو گئی ہے۔
ماشاءاللہ بہت خوبصورت جیسچر ہے بابر کی جانب سے ننھی پری کی خوشی دیدنی تھی
— HAWK EYE (@Iqbal500M) April 3, 2025
ایک صارف نے کہا کہ کچھ بھی کہہ لو پر بابر اعظم کی بات ہی الگ ہے ایک چھوٹی بچی کا بابر سے ہاتھ ملانے کے بعد اس طرح ہاتھ کو دیکھنا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ بابر اعظم دلِوں میں بستا ہے۔
کچھ بھی کہہ لو پر بابر اعظم کی بات ہی الگ ہے❣️
ایک چھوٹی بچی کا بابر سے ہاتھ ملانے کے بعد اس طرح ہاتھ کو دیکھنا ????
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ بابر اعظم دلوں میں بستا ہے
اے اللہ وہ 2021 والا بابر واپس لے آ
آمین ????
Follow back✔️#BabarAzam????#pakistancricket #PAKvsNZ #babarazamfans pic.twitter.com/mCnEY5JgoH
— Samar Jatt (@Samar_Jattt) April 3, 2025
اقبال نامی صارف لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی جانب سے بہت خوبصورت اشارہ دیا گیا ہے،،ننھی پری کی خوشی دیدینی تھی۔
ماشاءاللہ بہت خوبصورت جیسچر ہے بابر کی جانب سے ننھی پری کی خوشی دیدنی تھی
— HAWK EYE (@Iqbal500M) April 3, 2025
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ٹی ٹویئنٹی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستانی کرکٹ ٹیم ؎ فیصل قریشیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستانی کرکٹ ٹیم فیصل قریشی بابر اعظم کی کہ بابر اعظم ہاتھ ملانے نیوزی لینڈ کی جانب سے
پڑھیں:
افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حسین شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیان میں حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اپنی حکومت کے اندرونی مسائل معاشی دباو اور سیاسی خلفشاریوں اور چالاکیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا وطیرہ پھر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے لئے افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بشمول گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔