رمضان میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
احسن اقبال— فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا اور مستحق خاندانوں کو براہِ راست رقم ادا کی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے64 ارب روپےکھاگئےہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں نے مل کر اس پروگرام پر کام کیا اور ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
—فائل فوٹومحکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔