بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھریلو اور صنعتی صارفین سے بجلی بلوں میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
گھریلو صارفین سے ان کے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس اور دیگرغیر ضروری سر چارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے صرف ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے
پڑھیں:
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا، پنجاب سٹیڈیم کے گرد فوڈسٹریٹس بنائی جائے گی ،سٹیڈیم میںتماشائیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفرسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں، سپورٹس سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنے تمام سکیموں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔