بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔
نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں کا تخمینہ ہے، عوام کو پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تحت تین ماہ کے لیے بجلی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پانچ آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالےمعاہدوں کا بارہ ارب کا ریلیف ملا ہے جبکہ بتیس آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدے ہوچکے ہیں۔حکام نے کہا کہ گردشی قرضے میں کمی کے لیے آئِی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس سے پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا ، ابھی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں آئی ہیں جس سے مزید کمی کا امکان ہے، عوام کو تیسری سہ ماہی ایڈجسٹ٘منٹ کا فوری ریلیف فراہم کیاجائے گا۔حکام نے کہا کہ اس سال کی سبسڈی کا حجم دو سوچھیاسٹھ ارب روپے ہوجائے گا۔ حکومتی منصوبہ بندی سے موسم گرما میں عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ دو ہزار چار سو ارب روپے تک ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
کراچی(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 7 سو روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر ہوگئی۔واضح رہےگزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مزیدپڑھیں:انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی