ڈی آئی خان میں 3 بہنوں کو سوتے ہوئے قتل کردیا گیا، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کا الزام ہے کہ ملزمان بھائیوں نے ایک سال قبل اپنی بہن کو جلا کر مارنے کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بہنوئی کی تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کی 24، 28 اور 32 سال کی تین بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں کہ رات نو بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
لاہور: بارات آنے سے قبل دلہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتاراہلخانہ کمرے میں گئے تو اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا
پولیس کے مطابق ایک سال قبل اسی گھر میں بیاہ کر آنے والی خاتون جل کر جاں بحق ہوگئی تھی جسے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا۔ لیکن مقتولہ کے بھائیوں نے بہن کو قتل کیے جانے کا مقدمہ اپنے بہنوئی اور اس کی دو بہنوں کے خلاف درج کروایا تھا۔ جو گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔
گزشتہ رات ہونے والے واقعے پر لواحقین کی رپورٹ پر پولیس نے چار بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔