اسکرین کو زیادہ وقت دینا لڑکے لڑکیوں میں سے کن کے لیے زیادہ خطرناک؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ایک نئی سویڈش تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس کی انتہائی ضروری نیند خرچ ہو سکتی ہے اور اس کے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
جو نوجوان اسکرینوں پر زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کی نیند کے معیار اور مدت دونوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر 134 دن گزارنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟
گلوبل پبلک ہیلتھ کے جریدے میں ایک تحقیق شائع کی گئی ہے جس کے مطابق جو نوعمر افراد اسکرین (اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ وغیرہ) کو زیادہ وقت دیتے ہیں انہیں کئ گھنٹے تاخیر سے نیند آتی ہے جس سے ان کے سونے جاگنے کے عمل پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ نیند کی خرابی لڑکوں میں تو نہیں لیکن لڑکیوں میں بعد میں ڈپریشن کی علامات پیدا کردیتی ہے۔
سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم سیباسٹین ہوکبی کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسکرین کو زیادہ وقت دینے والے نوعمر افراد میں نیند کی خرابی پیدا ہوجاتی ہے جس سے خصوصاً لڑکیاں شدید ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیے: ہر سیکنڈ میں ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی’ڈارک فیکٹری‘ کی اہم بات کیا ہے؟
مطالعہ کے لیے محققین نے 12 سے 16 سال کی عمر کے 4،800 سے زیادہ سویڈش طلبا کو ٹریک کیا اور ایک سال کے دوران 3 مختلف پوائنٹس پر نیند، ڈپریشن کی علامات اور اسکرین ٹائم کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔
محققین نے رپورٹ کیا کہ لڑکیوں میں ڈپریشن کی علامات لڑکوں کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تھیں۔
نتائج نے یہ بھی ظاہر کیا کہ 38 فیصد سے 57 فیصد لڑکیوں میں ڈپریشن کی علامات اسکرین کے استعمال سے چلنے والی نیند کے پیٹرن میں تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوئی تھیں۔
جن لڑکوں نے اسکرین پر زیادہ وقت گزارا انہیں بھی نیند میں خلل پڑا لیکن یہ بعد میں ڈپریشن کی علامات سے نمایاں طور پر منسلک نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: اسکرینز پر کام کے دوران آنکھوں کی تھکن، حل کیا ہے؟
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس بچوں کے لیے اسکرین کے وقت کو محدود کرنے کی سفارش کرتی ہے لیکن اس طرح کے رہنما خطوط طے کرنے کے لیے مضبوط شواہد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کرتی جسے صحت مند سمجھا جا سکتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ سویڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی تجویز کرتی ہے کہ نوجوان دن میں 2 سے 3 گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر نہ گزاریں تاکہ جزوی طور پر بہتر نیند کو فروغ مل سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکرین ٹائم اسکرین کا استعمال اسکرین کا استعمال اور نیند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکرین ٹائم اسکرین کا استعمال اسکرین کا استعمال اور نیند لڑکیوں میں زیادہ وقت کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی پالیسی پر چین کا شدید ردعمل، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی