شوہر کی کس بات پر حبا بخاری لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ایک انٹرویو میں حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کا ایک اعتراف سُن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
ڈراما انڈسٹری کی معروف زمانہ جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی محبت اور پھر شادی سے تو سب ہی آگاہ ہیں۔
لیکن نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جوڑے نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بارے میں مزید باتیں بتائیں۔
ایک موقع پر شوہر آریز احمد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے خود آگاہ نہیں تھے اور کامیابی کے لیے ہمیشہ سے شک سا رہتا تھا۔
آریز احمد نے کہا کہ مجھے شدید غصہ بھی آتا تھا، میری ان کمزوریوں کو حبا بخاری نے دور کیا اور سمجھایا کہ میں کتنا اہم ہوں اور کیا کچھ کرسکتا ہوں۔
آریز احمد نے کہا کہ جب آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ کسی کے لیے اہم ہیں تو انسان مکمل بدل جاتا ہے۔ مجھے بدلنے کا کریڈٹ صرف اور صرف حبا کو جاتا ہے۔
آریز احمد کے لائیو شو میں اس اعتراف پر حبا بخاری جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
لاہور:پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل کابینہ سے منظوری ہوچکا ہے جبکہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔
پنجاب زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ میں کمیٹی نے ترامیم منظوری کر لی ہے جس کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔ بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس ختم کرنے پر فوری نافذ العمل ہوگا۔
زرعی انکم ٹیکس بل کی سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایکٹ کے سیکشن 4-A کی شق (h) بھی حذف کرنے کی تجویز ہے۔
مویشیوں سے حاصل آمدنی کو زرعی آمدن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک ٹیکس کے علاوہ زرعی ٹیکس برقرار رہیں گے، زرعی انکم ٹیکس میں جرمانے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔