گندم کی قیمت میں نمایاں کمی،فی من2460روپے ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش ہونے سے قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہونے سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے ہوگئی۔
صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے کمی سے 1450 تا 1500 روپے ہوگئی۔
پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 تا 2300 روپے ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گندم کی قیمت
پڑھیں:
لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔
4مزیدپڑھیں: ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟