تیسرا ون ڈے میچ: نیوزی لینڈ کیخلاف امام الحق منہ پر گیند لگنے سے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی اوپنر امام الحق منہ پر گیند لگنے سےزخمی ہوگئے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران اوپنر امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ بال لگنے کے بعد اوپنر امام الحق تکلیف میں نظر آئے اور انہیں میدان پر ایمبولنس کے ذریعے لے جایا گیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فزیو اور کھلاڑیوں نے انکی فوری دیکھ بھال کی، بعدازاں انکا کنکشن ٹیسٹ لیا گیا جس میں وہ فیل ہوگئے جس کے بعد انہیں ریٹائر ہرڈ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا۔ امام الحق کی ریٹائر ہرڈ ہونے کے باعث انکی جگہ عثمان خان بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔ دوسری جانب اوپنر امام الحق کو گراؤنڈ میں موجود ایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت دی جارہی ہیں، بعدازاں انکی طبیعت سے متعلق اَپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز درکار ہیں اور قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان 55 رنز بنالیے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اوپنر امام الحق
پڑھیں:
کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔