ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے ہی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
نواز شریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسان لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے آپ کو خوشخبری سنانے آیا ہوں اور الحمدللہ وہ وعدہ پورا ہوا جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی اعتراف کرنا چاہوں گا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی کی قیمتیں بجلی کے نرخ حکومتی پیکج سابق وزیراعظم ملکی معیشت مہنگائی نواز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتیں بجلی کے نرخ حکومتی پیکج ملکی معیشت مہنگائی نواز شریف وی نیوز بجلی کی قیمتوں میں کی زندگی میں نواز شریف شریف نے
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
اسلام آباد:بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی جو معیشت کی بہتری کا اعتراف ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ملکی معیشت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے اور یہ پیش رفت تین سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مالیاتی شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آخری مرتبہ جولائی 2022 میں بی مائنس کی درجہ بندی دی گئی تھ، تاہم اُس وقت آؤٹ لک منفی تھا۔
اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کو بی مائنس کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک حاصل ہوا تھا اور اب آوٹ لک دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں یہ بہتری بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔