حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی نئی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی ملک مستحکم ہوتے ہیں، ہمیں تعمیری سیاست کی طرف جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، پہلے بھی ہم نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، اب بھی پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں تاریخی رعایت دی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے عوام کو ریلیف دیا، ہم گالم گلوچ کی نہیں ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گردشی قرضوں میں سے 400 ارب روپے کے بقایا جات ادا کیے، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی۔
بیرسٹر دانیال نے یہ بھی کہا کہ ہم نفرت اورجلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، خیبر پختونخوا حکومت میں کی نئی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں بوگس بورڈ بنایا گیا، سیکڑوں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں بلین سونامی ٹری کے نام پر اربوں کی کرپشن کی گئی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے پیسوں سے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے سرکاری ٹھیکے ای پورٹل پر منتقل کردیے، کسانوں کو سستے ٹریکٹرز دیے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جبکہ ایک صوبائی حکومت انھیں جلاؤ گھیراؤ سکھا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر دانیال نے کہا کہ حکومت نے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر ، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری
علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس کا موقف
5اکتوبر 2024 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان میں سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے ۔ عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے ، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔