فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
پیرس (آئی پی ایس )فرانس میں پاکستان کی سفیرممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات اور فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے متعلق مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پاکستانی سفیر نے اس موقع پر فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور ثقافت کو فروغ دینے میں میڈیا کے نمائندوں کے کردار کو سراہا اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے میں سفارت خانہ پاکستان کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔آخر میں ممتاز زہرہ بلوچ نے شرکا کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں پاکستان ممتاز زہرہ
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ