ہم ٹی وی کا فیک ٹوئٹ پر پروگرام، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہم ٹی وی نے حال ہی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے نام سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹ پر تحریک انصاف مخالف پروگرام نشر کیا، جس میں معروف صحافی اور حال ہی میں ایوارڈ حاصل کرنے والے مزمل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ ٹوئٹ جعلی ثابت ہونے کے باوجود ہم ٹی وی نے بغیر کسی تحقیق یا تصدیق کے اس پر 15 منٹ طویل پروگرام نشر کیا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن ڈاکٹر علی عمران نے سخت ردعمل دیا۔
ڈاکٹر علی عمران کا کہنا تھا کہ “پاکستانی صحافت کے زوال کی یہ داستان روز بروز مزید شرمناک ہوتی جا رہی ہے۔ جناب کو صحافتی ایوارڈ مل چکا ہے، مگر معیار یہ ہے کہ فیک ٹوئٹ پر پورا پروگرام کر ڈالا، بغیر کسی تصدیق کے، صرف ایجنڈا پورا کرنے کے لیے۔”
انہوں نے مزید طنز کیا کہ “ہم ٹی وی کے نالائقوں کو اگر اسلام آباد کے پلاٹوں پر ہاتھ صاف کرنے سے فرصت مل جائے، تو شاید صحافت بھی یاد آ جائے۔ اور اس ‘آڑو’ کو تو خاص طور پر چیک کرنا بنتا ہے کہ کہیں یہ بھی ریٹائرڈ کے کوٹے پر تو نہیں آیا؟”
معروف سوشل میڈیا صارف حامد حسین نے بھی اس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، “مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ خبر چلانے اور پروگرام میں تبصرہ کرنے سے پہلے تحقیق کیوں نہیں کرتے؟”
یہ واقعہ نہ صرف صحافتی بے احتیاطی بلکہ میڈیا میں تحقیق کے فقدان اور جانبدارانہ رپورٹنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافتی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
پاکستانی صحافت کے زوال کی کہانی۔۔ ان جناب کو ابھی تمغہ بھی ملا ہے۔۔ شو میں پندرہ منٹ تک یہ فیک ٹویٹ چلا کر ڈسکس کرتا رہا۔۔ ہم ٹی وی کے نالکان کو اسلام آباد کے پلاٹوں پر ہاتھ صاف کرنے سے فرصت ملے تو اس آڑو کو بھی چیک کریں pic.
— Adeel Raja (@adeelraja) April 5, 2025
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کے لیے متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فیض آباد انٹرچینج میں توسیع کرتے ہوئے دو نئی لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصل چوک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 2+2 لین کے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ انڈر پاس کی پلاننگ آئندہ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔ اسی طرح بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازہ کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پارکنگ پلازہ اور فوڈ اسٹریٹ کے لیے جدید اور منافع بخش بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی جب کہ مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ میں پیڈسٹرین ٹریکس، فوڈ اسٹالز، بیٹھنے کے بینچز اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین ہو چکا ہے۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں کمرشل دکانیں، روف ٹاپ ریستوران، پلے لینڈ، سینما اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔