جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے۔ تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کو کمزوری سمجھ کر جاگیردار اور حکمران اسے استعمال کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں پر آگ برسائی جاری ہے اور ہمیں دہشت گرد بھی کہا جاتا ہے، دنیا میں آگ لگانے والے فسادی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی امریکا اور مغربی کی غلامی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر ہم چڑھتے سورج کے آگے سر نہیں جھکا سکتے، کئی اسلامی ممالک بین الاقوامی سازش کی وجہ سے آگ میں جل رہے ہیں، غزہ، افغانستان، شام اور لبنان آگ میں جل رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو ا ئی نے کہا کہ ہے ہیں
پڑھیں:
حکومت پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔ چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔