امریکی محکمہ خارجہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی، امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ وفید سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں شرکت کرے گا بات ہوگی
پڑھیں:
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے بھارت کے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا، دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا تھا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔
بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ اسٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بھارتی ناظم الامور کو تحریری طور پر فیصلوں سے آگاہ کیا کیا گیا, سفارتی ذرائع
سفارتی ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔
بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔