بھارتی پولیس نے کشمیری اسکالر آغا سید ہادی کو گھر میں نظر بند کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اور عالم دین آغا سید ہادی کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آغا سید ہادی ہادی کو کی ایک
پڑھیں:
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے، کشمیریوں کا عزم
کشمیری عوام نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اور کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔
کشمیری عوام نے ترجمان پاک فوج کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی تو پاک فوج پہلے سے کہیں زیادہ قوت اور حوصلے کے ساتھ جواب دے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیری عوام نے کہا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ اس کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیاکہ بھارت یہ بھول جائے کہ وہ پاکستان یا کشمیری عوام پر کسی بھی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے، کیونکہ پاکستان کے دفاع میں کوئی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مزید جانیے راجا ابریز کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی جارحیت پاک بھارت جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیریوں کا عزم ملکی سالمیت وی نیوز