پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا
واضح رہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: رواں ماہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزرا اور شخصیات خطاب کریں گی۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ریکو ڈک اور معدنی ترقی کا نیا بابپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز ہے۔ بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک پھیلا ہوا تیتهیان میٹالوجینک بیلٹ سونا، تانبہ، لوہا، قیمتی پتھر اور دیگر نایاب معدنیات سے مالا مال ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی
ریکوڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہے۔ ریکو ڈک صرف ایک کان نہیں، پاکستان کے معدنی خواب کی تعبیر ہے۔ نیوٹیک، نیوٹک، سیج اور ہنر فاؤنڈیشن مائننگ ماہرین تیار کر رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوان ارجنٹینا اور زیمبیا میں مائننگ کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
نیشنل منرل ہارمُونائزیشن فریم ورک 2025 کے ذریعے سرمایہ کاری دوست ماحول کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ مائننگ سیکٹر میں مقامی افراد کو تربیت اور روزگار کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے وسائل سے مالا مال علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ایرک مائر کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ بیان میں چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور منصفانہ عالمی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے وعدے کا خیرمقدم کیا۔
دو بڑی عالمی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور یورپی یونین کا تعاون اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے کہ 2025 میں برازیل میں منعقد ہونے والے کوپ 30 کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی سنگ میل بنایا جائے۔
انتونیو گوتریس نے جی 20 کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ 2035 کے لیے این ڈی سیز پیش کریں جو تمام معاشی پہلو اور اخراج کے ذرائع کا احاطہ کرتا ہے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف سے مطابقت رکھتا ہے ۔اور فوسل فیول سے بتدریج نجات کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے،چینی مندوب اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم