تخت بھائی: ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور:
خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔
تخت بھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق
دریں اثنا تخت بھائی کے علاقے سید آباد روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔
دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تخت بھائی
پڑھیں:
کوئٹہ: خالق آباد منگچر میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق
کوئٹہ:خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم اور محمد ظاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔