“چھینگ مینگ”  کی  تعطیلات کے آخری دن کو چین میں اضافی 1،214 ٹرینوں کا بندوبست WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین میں  “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال  چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت  ہوتاہے۔

چائنا  نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر  ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید  1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

بیجنگ وقت کے مطابق  صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.

32 ملین ٹکٹیں فروخت  ہو چکی ہیں۔ ٹکٹوں کی پری سیل کے مطابق 6 اپریل کو ملک بھر میں  مقبول  شہروں میں بیجنگ ، گوانگ چو ، چھنگ ڈو ، ووہان ، ہانگ چو ، نان جنگ ، شنگھائی ، شی آن ،جنگ چو اور چھانگ شا، وغیرہ شامل ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چھینگ مینگ

پڑھیں:

سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے میں کس نوعیت کا مواد استعمال ہوا اور اس کا ہدف کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ پیر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بعد پیش آیا ہے، پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو دوزان ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا، انجن کو 5 گولیاں لگیں مگر عملہ محفوظ رہا۔ اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان نے قبول کی تھی، ماضی میں بھی جعفر ایکسپریس کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین پر حملے میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ جون 2025ء میں سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بم دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں روبوٹ مال کھل گیا، انواع و اقسام کیی مشینی پروڈکٹس دستیاب
  • وزیراعظم نے 201 یونٹس پر اضافی بل کی شکایات کا نوٹس لے لیا
  • وزیراعظم کا201یونٹس پر اضافی بل پر صارفین کی شکایات کا نوٹس،کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
  • سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
  • سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، بیجنگ میں اہم سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی
  • گاؤں یو چھون کی بیس سالہ تبدیلیاں: “دو پہاڑوں” کے تصور کی چینی دانش مندی اور عالمی اہمیت
  • قراقرم ایکسپریس تاخیر کا شکار، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کیلئے متبادل انتظام
  • چین کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور