وزیراعظم نے 201 یونٹس پر اضافی بل کی شکایات کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے 201 یونٹس پر اضافی بل وصول کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حکومت نے پروٹیکٹڈصارفین کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق 201یونٹ استعمال پر صارفین 6ماہ تک پروٹیکٹڈکیٹگری سے نکل جاتے ہیں،پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6ماہ تک تقریباً 5ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔