2025-09-25@00:23:12 GMT
تلاش کی گنتی: 927
«ملوث ہو»:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
کراچی: شہر میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں دو دہشت گرد گروپس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے متعدد واقعات کے بعد پولیس حکام سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں کی تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے اور اہلکاروں پر حملوں میں دو مختلف گروپس کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں 2 مختلف اقسام کے اسلحے کا استعمال ہوا ہے، ڈیفنس فیز ون میں پولیس اہلکار ثاقب اور ملیر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہونے...
رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بارنسلے میں پیدا ہونیو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض...
چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
امریکا میں ایک شخص نے اپنی 40 ویں سالگرہ سے چند روز قبل کروڑوں روپے کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر کلنٹن کے شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ میں ایک اسٹور پر رکے اور ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔اگلے روز انہوں نے صبح ساڑھے تین بجے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جس میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر (3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ انعام جیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ اپنے احساسات کو کس طرح بیان کرنا ہے۔ انہوں نے یہ انعام بروقت جیتا ہے۔ وہ چند دنوں میں 40 برس کے...
پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک سعودی معاہدے پر پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاس ہے۔ پاک سعودی معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے،ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا، جعلی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے پر توجہ دے،...
اداکارہ اور میزبان دعا ملک نے پہلی مرتبہ کھل کر انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک نہایت معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں اور اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئیں تاکہ وہ اس ماحول سے دور رہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے ابتدا میں دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں...
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔ تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت...
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی کی رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر، کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل نیں لائی گئی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو...
دُرِ شہوار: میٹرو ون نیوز کے سینئر اینکر امتیاز میر پر ملیر کے علاقے کالا بورڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائرنگ کے محرکات جلد از جلد سامنے لائے جائیں۔ ...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر...
چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ بعد میں بھارت پروپیگنڈا کرے گا۔ نریندر مودی کی قسمت میں خواری لکھی جا چکی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو ایکشن کمیٹی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا گیدڑ بھبکیاں مار رہاہے، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی جانب سے یکجہتی کا پیغام خوش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کرتے ہوئے 40 میزائل اور تقریباً 580 ڈرون داغ دیے۔ یوکرینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ روسی حملوں میں 3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکا کی بھرپور کوششوں کے باوجود روس یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے جبکہ یوکرین نے روس پر امن کی کوششوں کو جان بوجھ کر روکنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ رات گئے حملوں میں ایک کلسٹر ایمونیشن والا میزائل براہ راست مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک عمارت پر لگا،جس وہ ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی ادارت: کشور مصطفیٰ روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔ زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر 2025ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، تنازعات کے وقت بڑی مہمان نوازی کی۔ ایک جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اب افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ایک منظم اور باوقار عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل کو انسانی طور پر سنبھالا گیا ہے، حکومت نے پناہ گزینوں کو وطن واپسی کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کے لیے ڈیڈ...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کیئے گئے ہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی ، مستند شواہد ہیں کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں۔ بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں...
بین الاقوامی امور کے ماہر حمد حسن العربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن العربی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پائے جانے والا معاہدہ ’ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا‘ اور یہ گلوبل جیو پالیٹکس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ آرڈر تبدیل ہورہا ہے اور دنیا طاقت کے ایک مرکز سے ہٹ کر طاقت کے زیادہ...
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت...
—فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک سیکیورٹی پرو وائڈر کے طور پر سامنے آیا ہے، بہت سے عرب ممالک سے امریکا کے خلاف سوالات اٹھ رہے ہیں جن ممالک کی سیکیورٹی کا امریکا ضامن تھا۔ پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتبریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی... انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے قطر پر حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-2-20
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے...
اسکرین گریب کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی...
فائل فوٹو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی کو...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز،...
غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میںدو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی افواج نےاقوام متحدہ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنایا، جہاں لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم7 افراد جاں بحق ہوئے۔ غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں اب بھی13 لاکھ سے زائد فلسطین شدید بمباری اور جبری نقل مکانی کے باوجود محصور ہیں، جبکہ3 لاکھ 50 ہزار بچے غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں تک امداد پہنچانا بھی تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔اب تک جاری حملوں میں شہداء کی...
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حالیہ اسرائیلی حملے کو غیر قانونی، بلا اشتعال اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔پاکستان اور اسرائیل کے مابین سخت جملوں کا یہ تبادلہ مشرقِ وسطی کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ یہ اجلاس الجزائر، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی حمایت فرانس اور برطانیہ نے بھی کی۔پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب...
نئی تحقیق اور ماہرین صحت کی رائے کے مطابق آن لائن طبی مشورے یا بیماریوں کی معلومات دیکھنے کی عادت (جسے "Cyberchondria" بھی کہا جاتا ہے) صحت کے لیے نقصان دہ اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ درحقیقت انٹرنیٹ پر موجود معلومات ہر فرد کے لیے درست نہیں ہوتیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ اپنی بیماری کی غلط تشخیص کر لیتے ہیں۔ ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر آن لائن مشوروں پر دوائیں لینا نقصان دہ یا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس یا دل کی ادویات کے معاملے میں۔ کچھ صورتوں میں عام سر درد یا بخار کو لوگ آن لائن مطالعے کے بعد اسے کینسر یا جان لیوا بیماری تک...
کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔.جس میں دارالحکومت کیف کی مرکزی سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں کم از کم ایک شیرخوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال،...
چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل...
لاہور میں سی سی ڈی سے 2 مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ہئیر میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ماجد حسین کے نام سے ہوئی، باٹا پور میں مار جانے والوں کی شناخت عمران اور شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی پر ہونے والے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد نے ضملہ کردیا جس میں ؐلہ 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ضلع لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سال کے لیے امن معاہدہ طے پاگیا حملے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ آپ اور آپ...
سوئٹزرلینڈ کی فوڈ جائنٹ کمپنی نیسلے نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر لوراں فریکسے کو اچانک برطرف کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق اپنی ایک ماتحت ملازمہ کے ساتھ رومانوی تعلق کو ظاہر نہ کر کے فریکسے کمپنی کے بزنس کنڈکٹ کے ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ نیسلے نے پیر کو اعلان کیا کہ فریکسے کی جگہ کمپنی کے سینئر عہدیدار فلپ نَوْراتیل کو فوری طور پر نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے، نوراتیل اس سے قبل نیسپریسو کافی یونٹ کے سربراہ تھے اور کمپنی کے ساتھ 2 دہائیوں سے منسلک ہیں۔ یہ غیر متوقع برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب نیسلے پہلے ہی مشکل کاروباری ماحول اور تجارتی محصولات کے عالمی خدشات سے...
اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 90 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں بھوک سے مرنیوالے7 فلسطینی بھی شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 339 ہوگئی ہے۔صیہونی فوج کی جانب سے شیخ رضوان کے علاقے میں قائم امدادی مرکز کے قریب کی گئی بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا
بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تیانجن: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اللہ متاثرین کو صبر دے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔ Post Views: 1
آسٹریلیا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سڈنی اور میلبورن میں یہودی عبادت گاہ اور ریسٹورنٹ پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے بعد ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا گیا۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی سفارتخانے کے تین دیگر اہلکاروں کو بھی سات دن میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ آسٹریلیا کی دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار ہے کہ کسی سفیر کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ادارے (ASIO) نے حکومت کو شواہد فراہم کیے ہیں کہ حملوں میں ملوث مجرمان کو بیرون ملک...
چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کرکٹ کا بڑا ایونٹ آج منعقد ہو رہا ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس میچ کا مقصد خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ کھلاڑی پشاور پہنچ گئے میچ میں شرکت کرنے والے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی پشاور پہنچ چکے ہیں۔ The wait is over ⚡Peshawar Zalmi & Legends XI are ready to create history in the Flood Relief Exhibition Match at Imran Khan Stadium ????️ Be part of the moment, be part of the cause ???? ???????????????? ???????? ???????????????????????????? #Zalmi #YellowStorm #ZalmiXLegacy #FloodReliefMatch… pic.twitter.com/j431HSQbEj — Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) August...
حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، متاثرین کے بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع بھی دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلز کے لیے کسی مدد کا اعلان کر ے گی تو ڈسکوز بل معاف کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی بحالی کا عمل متاثر ہے، پانی کی سطح کم ہوتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں جنہیں سلطان روڈ اور کلفٹن کے علاقوں سے رقم کی ترسیل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 76 لاکھ 95 ہزار روپے نقد اور 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف پر حالیہ میزائل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماسکو کو حقیقی سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کیف پر روسی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بجائے بیلسٹک میزائلوں سے یوکرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔" دوسری جانب یوکرین کے ڈرون فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ...
اسلام آباد: افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی...
لوئر دیر: پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اچانک بڑا حملہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ لاجبوک، کافرکوٹ اور کس غواڑگے کے علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جہاں پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اچانک ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ بکتر بند گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے...
آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ایران کی حکومت میلبرن اور سڈنی میں ہونے والے یہودی مخالف حملوں میں براہ راست ملوث ہے، اسی وجہ سے ایرانی سفیر کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 6
لاہور: منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کا سالانہ مشعل بردار جلوس شالامار لنک روڈ پر شایانِ شان انداز میں نکالا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، شہباز بھٹی، اقبال حسین باجوہ اور مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادتِ رسول ﷺ کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے، اور آپؐ سے سچی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم آپؐ کی سیرت پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی آمد سے انسانیت کو امن، محبت اور اعتدال کا پیغام...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اپنےایک بیان میں عظمیٰ بخارینے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا کس کو چھوڑنا ہے۔ یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔ جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب...

ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صرف 2024میں ایف آئی اے کے 41 لوگوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکالاگیا، 63 لوگ مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے۔ ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے 51 لوگوں کو نوکری سے نکالاگیا، ان 51 لوگوں کو کیا کوئی سزا دی گئی ہے؟۔ اس پر طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ صرف 2024میں ایف آئی اے کے 41 لوگوں کو نوکری سے نکالاگیا، 63 لوگ مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے، ان میں سے صرف 16لوگ بری ہوئے، ان کی بریت کیخلاف بھی...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر...
ایمل ولی خان— فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تھا، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرواٸی تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قاٸدین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت بدترین سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے کئی قیمتی زندگیاں چلی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے۔ مختلف ٹی وی پروگرامز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں اور جوڈیشل کمیشن بنا دیں، اگر ثابت ہو جائے کہ منصوبے میں تحریک انصاف ملوث تھی تو ہم ضرور معذرت کر لیں گے، مصالحت اور معذرت سے پہلے ثابت کریں کہ تحریک انصاف کسی طرح نو مئی کرنے میں شامل تھی؟ وگرنہ معذرت وہ کریں جنہوں نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔...
اسلام ٹائمز: مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کیساتھ ہے یہی وجہ ہیکہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہورہے ہیں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا، کشمیر کے کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس برآمد کئے گئے۔ اربعین کے مرکزی جلوس بمنہ و سرینگر میں برآمد کئے گئے، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بمنہ میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) گزشتہ ماہ یوکرین میں روس کے حملوں سے شہریوں کی ہلاکتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچیں جب طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں نے 286 شہریوں کی جانیں لیں اور 1,388 زخمی ہوئے۔یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں ملک کے 24 میں سے 18 علاقوں میں عام شہری روس کے حملوں کا نشانہ بنے۔ اس سے قبل جون میں بھی ریکارڈ تعداد میں انسانی نقصان ہوا تھا۔ Tweet URL مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ 40 فیصد نقصان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور...
کراچی(شوبز ڈیسک) سابقہ ماڈل رباب مسعود کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مرد بیٹھنے کے درست آداب سے ناواقف ہوتے ہیں اور غلط انداز میں بیٹھ کر دوسروں کی بے ادبی کرتے ہیں۔ رباب مسعود نے حال ہی میں ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مرد جب بیٹھتے ہیں، چاہے وہ کتنے ہی پڑھے لکھے، خوشحال یا تعلیم یافتہ کیوں نہ ہوں، وہ اکثر غلط انداز میں بیٹھتے ہیں، وہ ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ دیتے ہیں اور ان کا پاؤں عموماً کسی دوسرے شخص کے چہرے کی طرف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح...
اقوام متحدہ نے اسرائیل اور روس کو خبردار کیا ہے کہ ان کی افواج کو جنگی تنازعات میں جنسی جرائم میں ملوث جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے خلاف قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں جن میں فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد، جنسی اعضا پر تشدد، زبردستی برہنہ کرنے اور بار بار تلاشی لینے جیسے ذلت آمیز اقدامات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک حراستی مرکز میں فلسطینی قیدی پر تشدد کرنے کے الزام میں پانچ فوجیوں پر مقدمہ چلایا، جن میں ایک واقعے میں قیدی کو تیز دھار چیز سے...
پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
انصاراللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر صیہونی رژیم کی تازہ ترین بربریت میں 3500 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ خاص طور پر بچوں کو بھوکا مارنا اس رژیم کے گھناونے جرائم میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آج (جمعرات 13 اگست) کو ایک تقریر میں یمن کی اندرونی پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ہفتے غزہ کے عوام پر امریکی حمایت سے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا: "ان مجرمانہ حملوں میں...
مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سر زمین عطا کرنے، آزاد سر زمین میں باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملنے پر اللّٰہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں۔ الحمد للّٰہ رب العالمین، قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے، شکر ادا کرتے ہیں۔ معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک روشن چراغ...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ جی سکس کا مرکزی جلوس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے، جس کی سیکیورٹی کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز تعینات ہوں گے۔ آپریشنز، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہیں گے۔ پلان کے مطابق اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ سنائپرز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھہں:جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی...
وزیراعظم سے کہیں گے کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے، کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام نفرتیں پھیلانے کی بجائے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے،...
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے...
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
ویب ڈیسک:مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم افراد دستی بم پھنک کرفرارہوگئے،دستی بم کمپلیکس کےقریب باغیچہ میں پھینکاگیا،پولیس کےمطابق دستی بم حملےمیں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سےقبل بلوچستان کےشہرسبی میں گرلزکالج کےقریب سنیپ چیکنگ کرنےوالے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سےحملہ ہوا ہے،نامعلوم افراد کےحملےمیں اے ایس آئی زخمی ہوگیا،جنہیں ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیاگیا،زخمی پولیس آفیسرکی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن اور ان کے عملے کے ساتھ مل کر ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا چیلنج اٹھایا۔ ڈیوڈ رش، جوش ہورٹن اور عملے کے دو ممبران نے چار افراد کے ٹوتھ پک کی مدد سے تین میں منٹ میں سب سے زیادہ پکے لوبیا کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ ٹیم نے متعین کردہ وقت میں 559 لوبیا کھا کر 429 کا ریکارڈ باآسانی توڑ دیا۔ اس کوشش میں ڈیوڈ رش نے 211 لوبیا کھا کر 178 کا اپنا پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر...

بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فٹبالر سلیمان عبید سمیت 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 288 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جم اور کلب تباہ کر دیے۔ حالیہ دنوں غزہ میں اسرائیلی حملے میں ’پیلے آف فلسطین‘ کے نام سے مشہور فٹبالر سلیمان العبید بھی شہید ہوئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بمباری سے غزہ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اتوار کو اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی محاصرے اور جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے...
ساحر لودھی نے اک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا...
میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اپنی نقل کی ویڈیوز بنانے والوں سے متعلق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے تبصرے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں، ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ان ویڈیوز پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ ماہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ساحر لودھی نے اس انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب...
سائبر حملوں میں کاروباری نظام جام ہونے کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی اہم وزارتوں اور محکموں پر ممکنہ سائبر حملوں میں ڈیٹا کے مستقل نقصان، کاروباری نظام جام ہونے اور حساس معلومات لیک ہونے کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 39 وزارتوں اوراداروں کو خط کر ممکنہ تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا۔ نیشنل سرٹ کے مطابق وزارتوں، اہم اداروں میں بلولاکررینسم ویئر کیسائبر حملے سے بچاو کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، حملے سے مستقل ڈیٹا نقصان، کاروباری سرگرمیوں میں تعطل، حساس معلومات افشا ہوسکتی ہیں۔خط سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی نیکٹا ، ڈی...
تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے،...
ایف آئی اے نے وضاحت کی کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے ایسے پیغامات نہیں بھیجتی۔ عوام سے درخواست کی گئی کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی اطلاع قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں، جو سائبر جرائم کی تفتیش کی مجاز ایجنسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہریوں کو اپنے نام سے بھیجے جانے والے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے عبدالغفار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ نامعلوم افراد ڈی جی ایف آئی اے کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔ سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔ سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔ — Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August...
آر ایس ایس کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انتہاپسند ہندوتوا نظریے پر مبنی بی جے پی اور آر ایس ایس کی مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے شدید نوعیت کے انکشافات کیے ہیں۔ شندے کے مطابق آر ایس ایس مسلمانوں کو پھنسانے کے لیے بھارت میں دہشت گرد حملوں کی ہدایات جاری کرتی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا میں بم دھماکوں کے منصوبے کو آر ایس ایس سے منسلک افراد کا کارنامہ قرار دیا۔ 2006 میں ناندیڑ میں بم تیار کرتے وقت ہونے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، شندے نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ دراصل آر ایس ایس کے زیر اہتمام بم سازی کی ناکام کوشش تھی۔ شندے نے مزید...
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق 21-2020 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے، 22-2021 میں...
سنہ 1979 میں شروع ہونے والی افغان سویت وار میں جہاں وقت کی سپر پاور نے 10 برسوں پر محیط اس جنگ میں افغانستان کے بیشتر علاقوں پر میزائل اور مارٹر گولے برسائے وہیں اس آتشیں ’بارش‘ کے کچھ قطرے پاکستان پر بھی برسے۔ افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بھی بیشتر میزائل شلمان، طورخم، باچہ مینا، اشخیل اور دیگر علاقوں پر آگرتے جن سے جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کچھ مکانات کو ضرور نقصان پہنچا تھا۔ ان میزائلوں کو قبائلی علاقوں میں لوگ کباڑ کے طور پر بیچتے یا ان سے چارپائی کے پاؤں بناتے تھے۔ روسی ساختہ ان میزائلوں میں 2 بڑے میزائلوں کے خالی ڈھانچوں سے قبائلی مشر ملک...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے وطن عزیز میں گزشتہ دو تین سالوں کے دوران 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس بات کا انکشاف پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں ایک بڑی شخصیت نے میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ مذکورہ بڑی شخصیت نے ان لوگوں کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کی جنہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہدایات کے مطابق بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف سیل کو فعال کر دیا گیا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں ایک اہم بل پیش کیا ہے جس کے تحت مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بل کو مزید غور و خوض کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ بل پر 15 دن کے اندر رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ معلومات دے سکے گا بل کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کو معلومات فراہم کر سکتی ہے، بشرطیکہ مخبر یہ تحریری ڈکلیریشن دے کہ اس کی فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔ اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہ کرے یا جعلی شناخت دے تو اس کی معلومات پر...
کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
کرک (نیوز ڈیسک) کرک میں تھانہ گڑھی کی حدود میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر امان کوٹ توےکے علاقے میںاس وقت فائرنگ کردی جب ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھے اور گاڑی میں سوار ہونے ہیلگےتھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ شدید آگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے۔ کرک کے ڈی پی شہباز الٰہی کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور...
پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ...