بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں اداکاروں کے خلاف مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے ان سے سرمایہ کاری کرائی۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور لوگوں کے پیسے ختم ہو گئے، تو معاملہ منظرِ عام پر آیا اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق، مشہور اداکاروں کے اس کیس میں ملوث ہونے نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے، اور سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ ایسی سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کتنے پھیل چکے ہیں، جن میں اب فنکار بھی شامل ہیں، اور لوگ ان سے متاثر ہو کر ایسی اسکیموں میں پیسے لگاتے ہیں۔
اتر پردیش پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ سے تفتیش جاری ہے اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اب تک شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ان کے وکلا کی طرف سے جلد ہی موقف پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ریاست مخالف فیک نیوز پھیلانے کا الزام ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی انویسٹی گیشن اینڈ انسپیکشن (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ نمبر 296/2025 درج کر لیا ہے۔ ملزمہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریاست مخالف، نفرت انگیز اور جعلی مواد پھیلانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ شاندانہ گلزار نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلائی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق، ملزمہ نے دانستہ طور پر ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

شاندانہ گلزار خان کے خلاف Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے اعلان کیا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور ریاست مخالف مہم کے پیچھے دیگر عناصر اور معاونین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، قتل و ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک
  • شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر کروڑوں کے فراڈ کیس میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
  • راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، قتل و ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ہلاک
  • کراچی: چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف
  • کراچی، کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
  • ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے قبل تاجر تنظیموں سے مشاورت ہوگی، ایف بی آر
  • ریاست مخالف فیک نیوز پھیلانے کا الزام ، شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
  • اسٹیٹ بینک پاکستان نے شہریوں کو مالیاتی فراڈ سے خبردار کر دیا
  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار