میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے ملک بھر میں ٹیسٹ آج ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحان ملک کے 32 شہروں سمیت سعودی عرب کے ایک سینٹر میں بھی لیا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی طلبا شرکت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کے مبینہ پرچے لیک ہونے کی خبروں کے بعد صورتحال پر تشویش پائی جا رہی تھی، تاہم سندھ ٹیسٹنگ سروس کے سی ای او پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام پرچے جعلی اور غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام مکمل طور پر محفوظ ہے، اور کسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع درست نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن امیدواروں کا جووینائل کارڈ نہیں بن سکا، وہ مایوس نہ ہوں بلکہ اپنی میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی اصل مارک شیٹ ساتھ لائیں تاکہ وہ ٹیسٹ میں شرکت کر سکیں۔
کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحان کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم ٹریفک پولیس نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے اضافی اہلکار تعینات کر دیے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی بنیاد پر 22 ہزار کامیاب طلبہ کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے دیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔