یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ ہی دنیا کو انصاف دلا سکتا ہے ،میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ ہی دنیا کو انصاف دلا سکتا ہے ،میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے کہ وہ یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کریں اور بدلتی ہوئی اور شورش زدہ دنیا میں یقین پیدا کریں۔
قطر کے ٹی وی کے ایک حالیہ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین اب “ٹیرف جنگ” سے نمٹنے میں زیادہ پراعتماد ہے۔ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی راستہ نہیں ہے.
برطانوی میگزین “اکانومسٹ” نے تنقید کی کہ موجودہ امریکی تجارتی پالیسی اس بے مثال خوشحالی کو نظر انداز کرتی ہے جو گلوبلائزیشن نے امریکہ میں لائی ہے۔ گزشتہ چند روز سے یورپی یونین، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور دیگر ممالک امریکی ٹیرف پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔کون بین الاقوامی قوانین کو تباہ کرتا ہے اور کون بناتا ہے؟ جواب واضح ہے.دنیا کو غنڈہ گردی کی بجائے انصاف کی ضرورت ہے۔ یہ چین کا واضح بیان اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غنڈہ گردی کا مقابلہ
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام
صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
پوری پاکستانی قوم کی فتحصدر زرداری نے کہا کہ یہ فتح نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کی ہے جو دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے درستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور طاقت کے ساتھ بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا۔
صدر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کے ساتھ دیے گئے جواب کو دیکھا اور تسلیم کیا، ایسا جواب جس نے دشمن کو اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ثابت قدم رہے، ہم متحد رہے۔ اور ہم وقار کے ساتھ جیت کر ابھرے۔
پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتاصدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، یا اپنے بنیادی قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا، ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ علاقائی امن و استحکام کے لیے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
سندھ طاس معاہدہصدر زرداری نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ پاکستان ہر قیمت پر اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو بروئے کار لائے گا۔
ہمیشہ مضبوط چٹان کی طرح رہیں گےصدر زرداری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے میں آج اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے اور ہم مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہمیشہ مضبوط چٹان کی طرح رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں