تربیلا ڈیم میں کشتی دلدل میں پھنس گئی، 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں ۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہری پور کشتی میں بیٹھے کسی بھی مسافر کے پاس لائف جیکٹ موجود نہیں تھی۔ مزید یہ کہ کشتی میں 70 افرادکی گنجائش ہے، اور 130 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا ، جو کہ گنجائش سےکہیں زیادہ ہے اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔
عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
یاد رہے کہ ہری پور میں 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ 4 سال قبل ڈوبنے والی کشتی میں سوار 40 سے ذائد مسافروں اور کشتی کا ابھی تک کوئی پتہ نا چل سکا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ مسافروں کو کشتی میں ہری پور
پڑھیں:
غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔
انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں ہاتون کھاری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 غذر نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ افسوسناک سانحہ علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کا سبب بنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے اشکومن ریسکیو 1122 ضلع غذر گلگت بلتستان