معروف اداکارہ سارا لورین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں’۔
اداکارہ نے لکھا کہ،’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا ہے،اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھوں۔آپ میری چٹان تھیں، میری طاقت کا سرچشمہ،اور میں ہمیشہ آپ کی ہمت اور صبر کا دل سے معترف رہی ہوں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Mona Liza @contact +923329333333 (@saralorenofficial)
سارا نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،‘آپ سب سے شاندار خاتون تھیں جنہیں میں نے کبھی جانا،اور آپ کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کروں گی۔میری آپ سے محبت بے حد و حساب ہے،اور ہم نے جو لمحے ایک ساتھ گزارے، وہ میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔الوداع ماں، آپ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔’
یاد رہے کہ اداکارہ سارہ لورین کی پیدائش خلیجی ملک کویت میں ہوئی اور زندگی کے ابتدائی سال بھی انہوں نے وہیں پر گزارے لیکن جب 12 سال کی عمر میں ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان منتقل ہوئیں اور محض 13 سے 14 سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا۔ان کی والدہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے جبکہ ان کے والد کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ بھارتی تھے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔
دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
جبکہ ہارشا بھوگلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران دونوں کمنٹیٹرز موجود نہیں تھے۔
ہارشا بھوگلے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کسی بھی میچ کے لیے تعین نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ کمنٹری روسٹر ایسوسی ایشن کی باضابطہ شکایت کے بعد ترتیب دیا گیا یا پہلے۔