کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگایا مگر صوبائی حکومت نے اپنی پارٹی کے لوگوں میں 10 ارب روپے بانٹ دیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو مخاطب کرکے کہا کہ او بھائی! کون سی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ آپ نے پڑھ لی ہے؟ یا تو آپ کم علم ہیں یا آپ کی ٹیم نالائق ہے کیونکہ پنجاب میں سب سے زیادہ لوگوں کو رمضان پیکج اور سہولت بازاروں میں ریلیف دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عام آدمی کو ایک ارب 31 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، مریم نواز کی زیرنگرانی قائم خصوصی سہولت بازاروں میں اسٹال سے عوام کو اوپن مارکیٹ سے 31 فیصد زیادہ ریلیف ملا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ان رمضان سہولت بازاروں سے 3 ارب 11 کروڑ روپے کی تاریخ ساز خریداری ہوئی، خیبر پختونخواہ میں آپ کی حکومت نے اپنے پارٹی کے لوگوں کو 10 ارب روپے رمضان پیکج کے نام پر بانٹ دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی رمضان بازار نہیں لگا سکے، اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں، گنڈاپور واحد وزیراعلی ہے جس کو اپنی ہی کابینہ اور پارٹی کے لوگ کرپٹ اور چور کہہ رہے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبوں پر ایک سال بعد بھی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا، پنجاب میں ہر منصوبہ شفافیت اور میرٹ کی اپنی مثال ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رمضان بازار نہیں لگا بیرسٹر سیف ارب روپے بانٹ دیے میں ایک
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔