قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975ء میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء پیش کریں گے جبکہ وزیر قانونی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023ء اور 2024ء کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پیش کریں گے
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔