کراچی:

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گرفتار دہشت گردوں میں انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب شامل ہیں۔

دہشتگردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم "حافظ گل بہادر گروپ" سے ہے۔ ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
  • ’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر