مظفرآباد، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
افسوسناک حادثہ گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے تولہ دچھور میراں میں پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ افسوسناک حادثہ گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے تولہ دچھور میراں میں پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
حافظ آباد: گدھے کو بچاتے ہوئے بس درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوحافظ آباد میں جلالپور بھٹیاں میں تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس سڑک پر آئے گدھے کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرائی، حادثے میں گدھا بھی ہلاک ہوگیا۔