لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو امن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہو گا تو کھیل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیاہے۔ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا استعارہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے گراؤنڈ اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈز کو مزید بڑھا ئیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیل اور امن کا عالمی دن دنیا منانے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ نوجوانوں، معمر افراد، معذور افراد اور دیگر پسماندہ علاقوں کے ہر نوجوان کو سپورٹس کے مساوی مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیل کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کومالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں جاری ترقیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرامز کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت  جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے جنوبی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبے بھر میں غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک کی قیادت میں غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی، برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے اور سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد کئے گئے۔ گودڑی مارکیٹ سے برآمد پرندوں میں را طوطے، چکور، مور، فیزنٹ شامل ہیں۔ کبوتر منڈی میں پرندوں اور جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے۔ غیرقانونی کاروبار کرنے والے مافیا نے چھاپہ مارنے والی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیا اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ گودڑی مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مشترکہ آپریشن کرنے والی محکمہ وائلڈ لائف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ پیغام میں کہا کہ آپ نے بہادری سے فرض کو انجام دیا جس پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں, سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ پنجاب کے کسی بھی حصے میں غیر قانونی منڈی لگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہری ی غیر قانونی وائلڈ لائف سرگرمی کی فوری اطلاع 1107 پر دیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے وائلڈ لائف کھیلوں کے مریم نواز نے کہا کہ کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرتے ہوئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامعدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے اسپیشل اکنامک زون سمیت قائدآباد میں اسپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دینے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ  قائد آباد اسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا، چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن اور کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلسر گولڈ پروجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے صوبائی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرن پروجیکٹ اسپیشل اکنامک زون انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پلسر گولڈ پروجیکٹ پنک سالٹ سرویلنس مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم