چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 10 دن بیرون ملک قیام کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا دبئی کا دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں۔
بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ بلاول نانا کی برسی پر بھی بانیٔ پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔