وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا طے پایا؟ اعلامیہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان، ضمنی انتخابات اور مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی کے درمیان جاری اتحادی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے جاوید شفیع سے بھی فون پر رابطہ کر کے اظہار افسوس کیا۔
ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی معاملات اور پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر متوقع ضمنی انتخابات پر مشاورت کی گئی، جبکہ اتحادی حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ ملک رشید احمد صدیقی، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو، رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں: بلاول بھٹو
ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ان کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں,ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نتالی بیکر بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی اور تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی: معرکہ حق کی یاد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں، امریکی صدر نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانےکا خواہاں ہے، حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق