استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں، جن کی انہوں نے باقاعدہ تردید کی تھی۔ تردید کے بعد جمعے کے روز ان کی نواز شریف سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی منظرنامے، حکومتی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ آصف نے بیوروکریسی سے متعلق ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں حاصل کر لی ہیں اور شہریت کے حصول کی کوششیں کر رہی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث کا سلسلہ شروع ہوا۔
Post Views: 8