پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ستاروں سے بھرپور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
2 بار کی ویمنز ورلڈکپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض نبھائیں گی۔
اسی طرح پاکستان کے 4 سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر ڈیبیو ہوگا۔
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کیلئے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
معروف پریزینٹرز زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میچز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے ساتھ مبینہ تعلقات اور ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آ گئے ہیں۔
نائلہ راجا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹر سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عماد وسیم اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات جاری کر رہی ہیں جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ خاموشی کو رضامندی نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ثبوتوں کی کمی، میں صرف سوچ سمجھ کر صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں۔
View this post on Instagram
A post shared by @sannia_ashfaq2
ثانیہ اشفاق نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے اس لیے اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں بھی ذکر موجود نہیں ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by @sannia_ashfaq2
واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ البتہ عماد کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق عماد وسیم کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنی بائیو پر درج معلومات بھی تبدیل کر دی ہیں۔ پہلے وہاں پر عماد وسیم کی اہلیہ لکھا ہوا تھا، مگر اب ان کی بائیو میں صرف عنایا عماد اور ریان عماد کی ماما لکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماڈل کے ساتھ مبینہ تعلقات، عماد وسیم اور اہلیہ نے راہیں جدا کر لیں؟
یاد رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم کی ایک افغان لڑکی کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، کرکٹر اور افغان خاتون کے درمیان واٹس ایپ پر ہونے والی چیٹ کا مبینہ اسکرین شاٹ بھی سامنے آیا تھا جس میں عماد وسیم مبینہ طور پر اس خاتون کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں۔ عماد وسیم نے خاتون کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان تصاویر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثانیہ اشفاق عماد وسیم عماد وسیم تعلقات نائلہ راجا