کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

شارع فیصل پر کارساز پر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ صفان ولد صغیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 26 سالہ فضہۃ خان اور 16 سالہ کشمالہ معاذ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق اور زخمیوں کے دوست شعیب نے پولیس کو بتایا کہ متوفی شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی خواتین کورنگی کی رہائشی ہیں۔ ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا اورلاش کو لے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

دوسری جانب  ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ سلطان آباد ٹریفک پولیس چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔  جاں بحق ہونے والے کی لاش اور خمی کو ایدھی  ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ عثمان اور زخمی کی 23 سالہ معین ولد اسلم  کے نام سے کی گئی۔ پولیس حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاں بحق اور

پڑھیں:

کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔

دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی