رائیونڈ، عالمی جوڑ تبلیغی اجتماع 8 اپریل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
تبلیغی جماعت کی جانب سے جوڑ اجتماع کے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، جوڑ اجتماع میں تبلیغ کے نکلنے اور واپس آنے والی جماعتیں شرکت کریں گی،تبلیغی اجتماع میں عالمی رکن شوری کے ممبران خطاب کریں گے، رائیونڈ کے عالمی جوڑ اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جوڑ کے عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق عالمی جوڑ اجتماع کا آغاز آٹھ اپریل کو بعدازعصر ہو گا، تبلیغی جماعت کی جانب سے جوڑ اجتماع کے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، جوڑ اجتماع میں تبلیغ کے نکلنے اور واپس آنے والی جماعتیں شرکت کریں گی،تبلیغی اجتماع میں عالمی رکن شوری کے ممبران خطاب کریں گے، رائیونڈ کے عالمی جوڑ اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کو ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تبلیغی اجتماع جوڑ اجتماع عالمی جوڑ
پڑھیں:
مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت
دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوہلی سے سوال کیا کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی بڑی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس ممکنہ اشتراک نے آن لائن دنیا میں تجسس اور جوش پیدا کر دیا ہے۔ اگرچہ ویرات کوہلی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، لیکن مداح پرجوش ہیں کہ یہ ملاقات کب اور کیسے ممکن ہوگی۔
مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ایک بھارتی مواد تخلیق کار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کوہلی کے ساتھ ویڈیو بنانے کے خواہاں ہیں کیونکہ لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ ایک لیجنڈ ہیں۔
مسٹر بیسٹ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو، ٹام بریڈی اور نوح لائلز جیسے عالمی کھلاڑیوں کو اپنی ویڈیوز میں شامل کر چکے ہیں۔ مداح اب کوہلی کے ممکنہ ردعمل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔