ملتان : آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون گلی سے گزر رہی تھی اور 4 بچے گلی میں کھیل رہے تھے کے آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
میہڑ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 10 دن میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں اور خاتون کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے اس لیے انکار کر دیا ہے کے کتے آوارہ تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا وارہ کتوں
پڑھیں:
کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔