پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے. جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پائلٹس اور
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔