اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے نے 15 اپریل کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لئے متحرک کیا جا سکے۔ نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد چیمبر میں 15 اپریل 2025 کو کامیاب بزنس فورم کے انعقاد کے لئے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر نے صدر ناصر منصور قریشی کو آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ایتھوپیا کے سفارتخانہ اور آئی سی سی آئی کے درمیان مضبوط روابط کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے آئی سی سی آئی کے صدر کو ایتھوپیا میں غیر معمولی کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کی حکومت اور ملک کی تاجر برادری سنگل کنٹری نمائش کے لئے پاکستان کے تاجروں کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے جو عدیس ابابا میں 12 مئی سے 14 مئی 2025 تک منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی کاروباری فورم "انویسٹ ان ایتھوپیا 2025" کے موقع پر ہو گی ۔سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ناصر منصور قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے خواہشمند پاکستانی کاروباروں کے لئے نمایاں مواقع فراہم کرتا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بات چیت میں زراعت، تجارت، ہوا بازی، کنکٹیویٹی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کی گئیں۔ صدر ناصر منصور قریشی نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی طاقت اور سٹریٹجک محل وقوع ایتھوپیا کے افریقہ کے لئے گیٹ وے کے کردار کوتقویت دیتےہیں جو باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے لئے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی عدیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ایتھوپیا کے سفارتخانہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے سابق صدر زاہد مقبول، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر محسن خالد ملک اور سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ نے بھی شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد چیمبر آئی سی سی آئی کے ایتھوپیا کے کے درمیان کے لئے کے صدر کہا کہ

پڑھیں:

سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد

سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • جھوٹی شکایات والے ہوشیار؛ 20 لاکھ جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی؛چیئرمین نیب
  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان