عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے، نعیم بخاری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سینئر قانون دان نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عمران خان کو آج بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود جو سچ اور حق ہے میں وہ بولتا ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ عمران خان توہم پرست ہوگئے تھے۔
نعیم بخاری کے مطابق عمران خان کی توہم پرستی کا یہ عالم تھا کہ وہ دن، راستے اور حتی کہ کپڑوں کے بارے میں رائے دیتے اور انہیں اچھا یا برا مانتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کا مشیر ہوتا تو مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو ہاتھ بھی لگانا نہیں چاہیے تھا۔
نعیم بخاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مردوں کو پہچان سکتے ہیں اور نہ ہی عورتوں کو، وہ فواد چوہدری کو کیسے منتخب اور بابر اعوان کو مشیر کیسے بناسکتے ہیں؟۔
انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا ملکیتی ہار آپ توشہ خانہ سے کیسے لے سکتے ہیں؟ بطور وزیراعظم کوئی پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ ریاست کی ملکیت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف کیا، انہوں نے بتایا کہ ملک کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے مختلف سالوں میں ہزاروں پاسپورٹ چوری ہوئے۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے انہیں بلاک کردیا گیا، ان پاسپورٹس کی تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایبٹ آباد سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار674 پاسپورٹ چوری ہوئے۔
اس پر کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے، جس طرح کے حالات ہیں ان پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو غیر ملکی ( چوری شدہ پاسپورٹس پر) پاکستان سے سعودی عرب گئے وہاں وزارت داخلہ نے انہیں گرفتار کیا، سعودی عرب نے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا، اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے استفسار کیا کہ مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ جعلی پاسپورٹ والوں کو نہ پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا جس پر پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔