امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96 پیسے پر آگیا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے57 پیسے پر بند ہوا، جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96 پیسے پر آگیا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پیسے پر بند ہوا کے روز
پڑھیں:
تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریبا 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.14 ڈالر یا 1.69 فیصد کی کمی سے 66.30 ڈالر پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.17 ڈالر یا 1.84 فیصد کی کمی سے 62.50 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تھی جو 4 اپریل کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 61 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 68.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 60 سینٹ یا 0.94 فیصد اضافے سے 64.27 ڈالر فی بیرل پر رہا۔