مائیکروسافٹ کے ہزاروں ملازمین کے نام ابتہل ابوسعد کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتہل ابوسعد نے لکھا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کمپنی کے مینیجرز کی طرف سے اس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ملازمین کو ہراساں کیے جانے، دھمکیوں اور یہاں تک کہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکروسافٹ نے احتجاج کی آوازوں کو یا تو نظر انداز کیا ہے یا جبر کے ساتھ جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کیخلاف اسرائیلی غاصب حکومت کیساتھ مائیکروسافٹ کے تعاون پر بل گیٹس کے سامنے احتجاج کرنیوالی مراکشی خاتوں انجینئر نے ساتھی ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنے احتجاج کی وضاحت کی ہے۔ ابتہل ابوسعد نے ای میل میں لکھا ہے کہ میرا نام ابتہال ہے اور میں نے مائیکرو سافٹ کے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ساڑھے تین سال سے کام کیا ہے، جب مجھے معلوم ہوا کہ میں جس کمپنی کے لیے کام کرتی ہوں وہ فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم میں ملوث ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے ساتھی ملازمین کے نام ای میل میں لکھا ہے کہ مجھے عوامی طور پر احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ملا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مائیکروسافٹ میں عرب، مسلمان اور فلسطینی ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کمپنی کے مینیجرز کی طرف سے اس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ہراساں کیے جانے، دھمکیوں اور یہاں تک کہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکروسافٹ نے احتجاج کی آوازوں کو یا تو نظر انداز کیا ہے یا جبر کے ساتھ جواب دیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے ملازم نے حرف آخر کے طور پر کہا کہ ہم غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اندھا دھند حملے، ہسپتالوں اور اسکولوں پر جان بوجھ کر حملے، اور اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیاں، ایسے جرائم ہیں جن کی خود اقوام متحدہ، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کے بہت سے ادارے مذمت کرتے ہیں، خون اور راکھ میں لڑھکتے معصوم اور بے بس بچوں کی تصویریں دیکھ کر، دل شکستہ باپ اور ماؤں کے آنسو اور خاندانوں کی تباہی نے میری روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔