پی آئی اے کی پیرس پرواز میں سگریٹ نوشی سے روکنے پر مسافر آپے سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔
عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکا مارا جس سے وہ مضروب ہوئیں، مسافر نے فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔ کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کیا اور جہاز کی پیرس آمد پر پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا، فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنل ازم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے کی تمباکو نوشی مسافر نے کی پیرس
پڑھیں:
گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
پشاور:عدالت نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کردی۔
ہائی کورٹ میں کیپٹو پاور لیوی کی وصولی کے خلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں پر سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کردی۔
عدالت نے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔
قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے لیوی مقرر کرتے وقت متعلقہ صنعتوں سے مشاورت نہیں کی۔پیداواری صلاحیت اور دیگر عوامل کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ بغیر قواعد و ضوابط کے جلد بازی میں لیوی نافذ کی گئی۔
عدالت نے مؤقف سننے کے بعد حکومت کو آئندہ احکامات تک لیوی وصولی سے روک دیا۔