ای سی سی اجلاس؛ وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی 42 : ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔
وفاقی  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ روپے کی گرانٹ انسانی حقوق کمیشن کے لیے منظور کرلی گئی۔ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کیلئے 23.                
      
				
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
اجلاس میں نیشنل فورینزک ایجنسی منصوبے کیلئے 1.06 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے سرکاری عمارتوں کی مرمت کیلئے 26 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کردیئے۔ اس کے علاوہ جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے 3.57 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
ای سی سی نے دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کیلئے 54.5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ارب روپے کی گرانٹ گرانٹ منظور کرلی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔